ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پی ڈی پی لیڈران کو میٹنگ میں شرکت کرنے سے روکنا آئین کے منافی: نیشنل کانفرنس

پی ڈی پی لیڈران کو میٹنگ میں شرکت کرنے سے روکنا آئین کے منافی: نیشنل کانفرنس

Fri, 04 Sep 2020 15:15:32    S.O. News Service

سری نگر،4؍ستمبر (ایس او نیوز؍ٓایجنسی) جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس نے انتظامیہ کی طرف سے پی ڈی پی کی پارٹی میٹنگ پر قدغن لگانے کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدامات جمہوریت، آئین اور قانونی کے منافی ہیں۔ پارٹی کے ترجمان عمران نبی ڈار نے اپنے ایک بیان میں پی ڈی پی کے اجلاس میں شرکت کرنے سے روکنے کے لئے پولیس کی طرف سے پارٹی لیڈران کو بند کرنے کے اقدام کو ناقابل قبول قرار دیا اور کہا کہ ایسے اقدامات تاناشاہی اور لاقانونیت کی عکاسی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اور پولیس نے نیشنل کانفرنس کے اجلاسوں پر بھی ایسی غیر قانونی پابندی عائد کی تھی اور لیڈران کو بلا جواز طور پر نظربند رکھا تھا لیکن ہماری جماعت نے اس ناانصافی کے خلاف عدالت عالیہ کا دروازہ کھٹکھٹایا اور بالآخر انتظامیہ کو عدالت عالیہ کے سامنے جوابدہ ہونا پڑا اور نیشنل کانفرنس کی لیڈرشپ پر غیر قانونی اور بلا جواز قدغنیں ختم ہوگئیں۔

این سی ترجمان نے کہا کہ انتظامیہ کو سیاسی جماعتوں کے اجلاسوں کے انعقاد کو روکنے کا کوئی حق نہیں اور مستقبل میں ایسے اقدامات سے گریز کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کرتی ہے اور کسی بھی فرد کی انفرادی آزادی پر کسی بھی قسم کی قدغن نہیں ہونی چاہئے۔


Share: